Kashf-ul-Mahjoob aor Ikeesvein Sadi | کشف المحجوب اور اکیسویں صدی

70.00

نام کتاب: کشف المحجوب اور اکیسویں صدی۔
مصنف: ڈاکٹر عازمؔ بیگ قادری۔
پبلشر: جیلانی اینڈ کمپنی، زیر مسلم مسجد بیرون لوہاری گیٹ، لاہور۔
قیمت ۷۰ روپے
رابطہ: 03244007011

Add to Wishlist
Add to Wishlist
Category:

کچھ سال پہلے میں نے کشف المحجوب کا ایک اُردو زبان میں نسخہ بہت شوق سے خریدا تاکہ اس جدید دور میں بھی آسان زبان میں ایک ایسی نافع کتاب کا مطالعہ خیر کا باعث بن سکے۔ لیکن پوری کتاب پڑھ ڈالنے کے بعد بھی بہت سے اسرار و رموز ایسے تھے جن سے پردہ اُٹھانے کے لیے غیر معمولی ذہانت اور وسیع علم کا ہونا بہت ضروری امر تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ عام علم اور احساست و محسوسات کے حامل انسان کے لیے کشف المحجوب پڑھنا تو شاید آسان ہو مگر اس کے اندر پوشیدہ ایک جہان کو کھوجنا عام انسان کے بس کی بات ہرگز نہ تھی۔ تب مجھے ’’کشف المحجوب اور اکیسویں صدی‘‘ پڑھنے کا موقع ملا گویا میرے دل کی مراد بَر آئی۔ اس مختصر مگر جامع متن کی حامل اپنے آپ میں مکمل کتاب نے جیسے کشف المحجوب کے مشکل اسرار و رموز عام فہم کر دیے۔ مصنف محمد امین عازم بیگ قادری جیسی گراں قدر اور چلتی پھرتی یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والی شخصیت نے کشف المحجوب کی گویا نہ صرف تلخیص کر دی بلکہ اصل نسخے کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگا دیے۔ میری ذاتی رائے میں ہر گھر میں اس کتاب کا ہونا ازحد ضروری ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل کے لیےبحیثیت مسلمان اور اچھا انسان بننے میں یہ کتاب بے حد نافع ہے۔ کمپیوٹر اور ذرائع ابلاغ کے اس تیز رفتار بے ہنگم دور میں اپنے دین پر قائم رہنا اور اپنے اسلاف کو پہچاننا بے حد ضروری ہے۔ لہٰذا یہ تلخیص نما کتاب حضرت عازم بیگ قادری کے لیے صدقۂ جاریہ کا درجہ رکھتی ہے۔ جنہوں نے ہر عمر اور علم کے ہر درجے کے انسان کے لیے کشف المحجوب تک رسائی کو ممکن بنایا اور اس کی تعلیم کو نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کے لیے بھی آسان پیرائے میں منتقل کر دیا۔ اللہ جل شانہ محمد امین عازم بیگ قادری صاحب کو صاحبِ دین کی اس راہ پر قدم بہ قدم کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور وہ یونہی بنی نوع انسان کو آسانیاں بانٹتے رہیں۔ (آمین)

Weight 0.748 kg
Dimensions 14.224 × 21.59 cm
Author

Publisher

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Kashf-ul-Mahjoob aor Ikeesvein Sadi | کشف المحجوب اور اکیسویں صدی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
X
Close